ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ مرڈیشور میں مکان کی چھت اُڑگئی؛ کافی نقصان

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ مرڈیشور میں مکان کی چھت اُڑگئی؛ کافی نقصان

Sun, 26 Jun 2016 00:47:42  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل25 جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں گذشتہ چار پانچ دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے مضافاتی علاقوں سے نقصانات کی خبریں مسلسل موصول ہورہی ہیں۔ آج سنیچر کو بارش کے ساتھ طوفائی ہوائوں کے نتیجے میں مرڈیشور کے مائولّی دو پنچایت حدود میں آنے والے چندرہتھل نامی مقام پر ایک مکان کی چھت اُڑنے کی واردات پیش آئی، جبکہ دیواروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ 

گھر کا مالک شنکر بھٹ اوراس کے دیگر اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ محکمہ تحصیل کے آفسران نے متعلقہ مکان کا جائزہ لیا ہے ۔

خیال رہے کہ مسلسل ہورہی بارش سے پورے بھٹکل میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، جگہ جگہ پانی نظر آرہا ہے، کچھ علاقوں میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی کو بہنے کے لئے جگہ نہیں مل رہا ہے، بھٹکل شمس الدین سرکل، ساگر روڈ سمیت بس اسٹائنڈ کے قریب واقع سڑک کے کنارے کی نالیاں صاف نہ ہونے سے ان جگہوں پر پانی کثیر مقدار میں جمع ہورہا ہے جس کے نتیجے میں سواریوں کو گذرنے میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ سرکل کے قریب تیز بارش کے دوران میونسپالٹی حکام کو نالیوں کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا گیا، البتہ کئی دیگر علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔


Share: